حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ | اعلیٰ حضرت کے خلفاء قسط نمبر 01
حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ محترم ناظرین کرام، ہمارے اسلاف میں ایک عظیم علمی و روحانی شخصیت جنہیں "اعلیٰ حضرت" اور "مجددِ دین و ملت" کے لقب سے پوری دنیا میں جانا اور پہچانا جاتا ہے۔ میری مراد شیخ الاسلام والمسلمین امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ہیں ۔ آپ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ آپ عوام و خواص میں یکساں مقبولیت رکھتے ہیں۔اعلیٰ حضرت امام اہلسنت نے جہاںتصنیف و تالیف اور فتویٰ نویسی کے ذریعے خدمت دین کا عظیم فریضہ انجام دیا وہیں اپنے خلفاء کی ایک جماعت بھی تیار کی جنہوں نے آپ کے مشن یعنی فروغِ دین متین میں آپ کی نیابت کا حق ادا کردیا۔ ناظرین محترم! پروگرام اعلیٰ حضرت کے خلفاء میں ہم آج جس شخصیت کا تذکرہ کرنے جارہے ہیں انہیں خلفائے اعلیٰ میں ایک امتیازی شان حاصل ہے۔ دنیا اُنہیں شہزادہِ اعلیٰ حضرت حجۃ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد حامد رضا خان قادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ کے نام سے جانتی ہے۔ ولادت: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند اکبر و جانشین حجۃ الاسلام حضرت مولان...